عارف والا،25 جولائی (اے پی پی ):شہزادہ امام قاسم علیہ السلام کا بسلسلہ مہندی کا جلوس مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے برآمد ہوا۔ جلوس مہندی مقرر کردہ راستوں سے گزر کر جناح چوک پہنچا جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم کرکے پرسا دیا جبکہ نامور نوحہ خواں نے نوحہ خوانی کی۔
جلوس مقرر کردہ راستوں ریلبازار ، تھانہ بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے جبکہ جلوس میں محکمہ واپڈا ، محکمہ بلدیات اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔











