قصور؛ محرم الحرام کے موقع پر پولیس اور رینجر کا مشترکہ فلیگ مارچ

17

قصور،28جولائی(اے پی پی نیوز):قصورمیں محرم الحرام کے موقع پر پولیس اور رینجر کا مشترکہ فلیگ مارچ ۔ترجمان قصورپولیس نے اے پی پی نیوزکوبتایاکہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر سرکل افسران نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔

شہر قصور میں ڈی ایس پی سٹی محمد سیف اللہ جبکہ پتوکی میں ڈی ایس پی عرفان بٹ نے قیادت کی۔انہوں نے بتایاکہ فلیگ مارچ میں قصور پولیس، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس، رینجر بھی شریک تھے۔پتوکی اور پھولنگر میں بھی الگ سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

فلیگ مارچ یوم عاشورہ جلوس کے روٹس پر کیا گیا جس کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ادارے الرٹ ہیں۔پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کی معاونت کریں گے۔