قومی ہیرو شہید لالک جان نشان حیدر کی 24ویں برسی

13

غذر،07 جولائی (اے پی پی):قومی ہیرو شہید لالک جان نشان حیدر کی 24ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ یاسین ہندور میں شہید کے مزار پر سلامی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس بریگیڈئیر اسلان احمد تھے جبکہ شہید کے والد اور ان کے صاحبزادے کے علاوہ سرکاری اور سماجی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بریگیڈئیر اسلان احمد نے کہا کہ شہید لالک جان جس بہادری کے ساتھ کارگل کے محاذ میں دشمن کو شکست دیکر پاکستان کانام دنیا میں روشن کردیا ہے وہ ہمارے لیے ملک کی دفاع کے لیے ایک مثال سے کم نہیں ہے ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو آج سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی دفاع کو ہمیشہ کے لیے یقینی بنائیں گے۔