مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں کا اسلام آباد میوزیم کا دورہ 

31

اسلام آباد ، 14 جولائی (اے پی پی ): گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین و وزیر مملکت رمیش کمار کی سربراہی میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے مذہبی پیشواؤں نے  اسلام آباد میوزیم کا دورہ  کیا۔

ملائیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، جنوبی کوریا، سری لنکا، چین، میانمار اور کمبوڈیا سے تعلق رکھنے والےبدھ مت کے پیروکار“کلچرل ڈپلومیسی: پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھسٹ ہیریٹیج کی بحالی”کے موضوع پر تین روزہ گندھارا سمپوزیم میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے۔