سیالکوٹ،14جولائی(اے پی پی): تحصیل ڈسکہ گائوں جامکے چیمہ کے قریب نہر اپر چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان طلحہ گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گیا۔ 16سالہ طلحہ جامکے چیمہ کا رہائشی تھا ۔ آخری اطلاعات تک ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔











