اسلام آباد،10جولائی (اے پی پی):گندھارا سیاحت پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نےبدھ مت کے وفد کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی سیاحت کا فروغ ، پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھانے کا ذریعہ ہے ۔











