کوئٹہ 10 جولائی(اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکرٹری محمد اعظم ساجد نے ایڈیشنل سیکرٹری شمس الحق کے ہمراہ پریس، میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا امتحانات میں کل ایک لاکھ چالیس ہزار سے ذائد طلباءنے حصہ لیا۔ نہم و دہم سالانہ امتحانات میں 121271 طلباءو طالبات کامیاب قرار پائی کامیابی کا تناسب 86.5فیصد رہا ان کا کہنا تھا میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بی آر سی ژوب کے طالب علم معیزالدین نے 1046نمبر لے کر پہلی پوزیشن جبکہ بی آرسی لورالائی کے محمد قاسم 1037 حفیظ اللہ،نے 1036 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلیں ایڈیشنل سیکرٹری بلوچستان بورڈ کا کہناتھا نوجوانوں سے قوم کی بڑی تواقعات وابستہ ہیں طلبا محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا ہر بار بی آر سی کے طلباءکی کامیابی کی وجہ تعلیمی معیاری میں بہتری ہے میٹرک میں امتحانات میں اس دفعہ نقل کی روک تھام کیلئے بہترین اقدامات کیے گئے امتحانات میں ڈیجیٹلائز طریقہ کار استعمال کیا گیا ڈیجیٹلائز طریقہ کار نقل کی روک تھام میں فائدہ مند ثابت ہوا۔











