ملتان،09 جولائی(اے پی پی):ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیرسفر کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری و ساری ہے اور بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیونگ متعلق آگاہی کا مقصد روڈ پر ہونے والے حادثات کو کم کرنا اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کم عمر اور ہیلمٹ کے بغیرسفر نا کرنے سے متعلق شروع کی گئی آگاہی مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ ہما نصیب نے کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد لوگوں کو ہیلمٹ پہنانا ہے اور بچوں کو کم عمری میں موٹر سائیکل سے دور رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کے ساتھ ساتھ ان کے موٹرسائیکل بھی بند کیے جائیں گے۔
ہما نصیب نے کہا کہ ٹریفک حادثہ میں ایک قیمتی انسانی جان ضیاع(ان فیکچر) ہونے سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 5318 افراد اور کم عمر افراد کے 441 چالان کیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی عمران رشید نے کہا کہ ہیلمٹ کی افادیت کاشعور اجاگر کرنے کے لیے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے نقصانات کی اگاہی کے لیے واک بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کے پیچھے انسانی غلطی کار فرما ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ہائی ویز پر کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ہیلپ لائن 1124 پر رابطہ کریں۔











