نگران وزیر اعلی پنجاب  کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ، مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

50

گوجرانوالہ 9جولائی (اے پی پی): نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا، اس دوران ہسپتال کے اے سی بند ہونے پر وارڈز میں حبس کے باعث مریض بے حال تھے ، جبکہ ہسپتال میں داخلے اور وہیل چیئرز کے لئے عملے کی جانب سے سر عام رشوت لینے کی شکایات اور صفائی انتظامات سمیت ہسپتال میں بد انتظامی انتہا پر تھی، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر اعلی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،  وزیر اعلی نے ڈی ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ناقص صورت حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔