ملتان؛پی ایچ اے کے زیراہتمام ڈینگی واک، سیمینار منعقد ، آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے

12

ملتان،15 جولائی(اے پی پی): پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا، آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

ریلی کی قیادت ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اختر منڈھیرا نے کی۔ ملازمین کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔ ریلی پی ایچ اے ملتان ہیڈ آفس تا ایم ڈی اے چوک تک نکالی گئی۔

                اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اختر منڈھیرا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈینگی آگاہی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کی جارہا ہے، عوام الناس اور ملازمین میں ڈینگی آگاہی بارے معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، پارکوں اور گرین بیلٹس ڈینگی تدارک بارے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

 اختر منڈھیرا نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان کا ڈینگی سیل مستعدی سے ڈینگی تدارک بارے کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ پارکوں میں آنے والے افراد کو بھی ڈینگی بارے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ پانی کی نکاسی اور صفائی کے اقدامات کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  شہریوں کو ڈینگی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے قائل کیا جارہا ہے، ڈینگی تدارک اور آگاہی بارے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔