گوجرانوالہ؛ یوم ڈینگی پر گورنمنٹ جامع ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں سیمینار کا انعقاد

21

گوجرانوالہ،15جولائی(اے پی پی): یوم  ڈینگی کے حوالے سے گورنمنٹ جامع ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا  گیا، سمینار میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، سی ای او ایجوکیشن محمد اعظم کاشف، اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص سکندری سمیت دیگر اساتذہ، طلبہ اور محکمہ کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ ڈینگی مچھر سے بچائو کی آگاہی ہر گھر اور فرد تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں  تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے آگاہی کے متعلق خصوصی لیکچرز دیئے جائیں، کیونکہ خشک اور صاف ماحول ڈینگی سے تحفظ کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اپنا کر ڈینگی سے بچائو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔