ملتان، 13 جولائی (اے پی پی ):وزیراعظم و وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملتان آمد کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے شہر بھر میں بھرپور آپریشن صفائی کیا گیا ہے اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور نشتر ٹو سمیت مرکزی مقامات کے روٹس کی دھلائی کی گئی ہے ۔
سینئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی کی سربراہی میں محرم روٹس کی کلیئرنس بھی جاری و ساری ہے، محرم الحرام سے قبل تمام روٹس کے قریب قائم عارضی فلتھ ڈپوز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سی ای او نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے شکایات سیل کو مکمل فعال کیا گیا ہے۔