ملتان؛ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ایم ڈی اے کی ریکارڈ اور ورکنگ کوڈیجیٹلائز کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

44

ملتان،19 جولائی (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ اور ورکنگ کوڈیجیٹلائز کرنے کے عمل کو تیز کرنے  کی ہدایت کی ہے اور  کہا ہے  کہ ورکنگ کو پیپر لیس اور تیز کرنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن میں تمام ڈائریکٹوریٹس کو ایک دوسرے سے لنک کر کے سرور بنایا جائے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں  نے  ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی واسا اور ایم ڈی اے آفیسران کے ساتھ کے ساتھ کارکردگی جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کیا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا اور ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز سمیت دیگر آفیسران شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو واسا اور تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی بارے رپورٹس پیش کی گئی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے  کہا کہ ایم ڈی اے کے ریکارڈ اور ورکنگ کوڈیجیٹلائز کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ایم ڈی اے کی پبلک سروس ڈیلوری کو تیز کرنے کے لئے فائل ورک اور ڈاک ترسیل کو ٹائم لائن سے پہلے فوری طور پر نمٹایہ جائے، ملازمین کے سروس ریکارڈ اور ایڈمنسٹریشن کی ورکنگ کو ڈیجیٹل کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار کو ہدایت کی کہ ملازم کے ریٹائر ہونے سے تین ماہ قبل نوٹیفیکیشن کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کے وقت ملازم کو بر وقت بقایاجات کی ادائیگی کی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن میں فیسیلیٹیشن آفس کی تعمیر کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی جائے، فاطمہ جناح ٹاؤن میں سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد اور دفتر کی تعمیر کے لئے ایک سے زائد ڈیزائن تجویز کے لئے پیش کئے جائیں ۔

ڈائریکٹر جنرل نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ واسا کے ریکوری ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لئے ریکوری ٹیم کو فیلڈ میں بھیجا جائے،واسا اپنی آمدن بڑھانے کے لئے نئے سورس آف انکم کی تجاویز تیار کی جائیں، ہاؤسنگ سکیوں میں موجود واسا کے پلاٹس کی نشاندھی کر کے ان پلاٹس کو استعمال میں لایا جائے۔