ملتان ،28 جولائی(اے پی پی): ضلع بھر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم مکمل فعال رہا جہاں سے جلوس اور مجالس کی جدید سی سی ٹی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ جاری رکھی گئی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم میں پولیس اور ضلعی محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہیں امن و امان سمیت کسی بھی صورتحال میں کنٹرول روم سے فوری رسپانس کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 09 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی کڑی سیکورٹی چیکنگ کی جارہی ہے۔حساس اداروں اور پولیس سمیت تمام محکمے مکمل ریڈ الرٹ ہیں۔











