میرپورخاص؛آٹا چکی ایسوسی ایشن  کا اجلاس،متوقع آٹا بحران سے نمٹنے پر غور

27

میرپورخاص،09جولائی(اے پی پی):آٹا چکی ایسوسی ایشن  کے صدر ملک محمد رفیع کی صدارت میں آٹا چکی ایسوسی ایشن میرپورخاص  کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے دنوں میں آٹے کے  بحران سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف دینے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ضلع میرپورخاص میں گندم کی کمی ہے اور گندم دیگر اضلاع سے لائی  جا رہی ہے۔ ضلع میرپورخاص میں اس وقت 72000گندم کی بوری موجود ہیں، جبکہ ہر سال ہمارے ضلع میرپورخاص میں 4 سے 5 لاکھ بوری کی خریداری کی جاتی ہے تاہم اب ضلع کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔

 آٹا چکی ایسوسی ایشن میرپورخاص نے حکومت سندھ ، وزیر خوراک ، سیکریٹری خوراک سے اپیل کی  ہے کہ جلد از جلد گندم لائی جائے اورچکی والوں کو سرکاری کوٹہ لیبر کے تحت گندم  دی جائے تاکہ اس مہنگائی کے طوفان میں غریب کو سستا اور معیاری آٹا مہیا ہوسکے۔