کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ شروع

65

کوئٹہ،09 جولائی(اے پی پی): کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 6002 سے151 حجاج کرام کو  جدہ سے کوئٹہ پہنچے، کوئٹہ  ائیر پورٹ پر حجاج کرام کا استقبال ائیر پورٹ مینیجر ملک مظہر حسین، چیف سیکیورٹی آفیسر ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس اور ڈسٹرکٹ مینیجر پی آئی اے نے کیا۔