نارروال:  ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد

9

 نارووال، 05جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)راناامجدعلی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں کی فرداًفرداًجانچ پڑتال کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرپرائس مجسٹریٹس کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس اپنے مقررہ ٹارگٹس کے حصول کوہرصورت یقینی بنائیں، مجسٹریٹس اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قانون شکن دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ حکومت شہریوں کوروزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے جس کامقصدلوگوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کوفراہم کرناہے، پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیوحدودمیں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں کریں کیونکہ ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 4ماہ کے دوران ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے21ہزار6 سو انسپیکشنزکی گئیں جن میں1ہزار182 دکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طور پر41لاکھ 72ہزار ہزارروپے جرمانہ کیاگیا،اسکے علاوہ 12دکانیں سیل کی گئیں جبکہ24مقدمات درج کرکے271افراد کوپابندسلاسل کیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنرزشکرگڑھ وظفروال خضرظہورگورائیہ،فاروق اعظم اورڈی او انڈسٹریزذیشان کے علاوہ پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔