پاراچنار،09 جولائی (اے پی پی):بادشاہ سید نجات حسین میاں الحائری کی سترھویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔برسی میں ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔
برسی سید نجات گل میاں الحائری کے میراں کلام زیڑان مزار میں منائی گئی ۔برسی کے تقریب میں پنجاب سے شریک علامہ مرتضی مہدی نے فضائلِ اہلبیت پر روشنی ڈالی ۔
برسی کے اختتام پر ملک کے ترقی اور کرم کے امن خوشحالی کےلئے دعا کی ۔ سید شجاعت حسین میاں کی طرف سے برسی میں شرکاء کے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ۔