اسلام آباد، 23 جولائی (اے پی پی ):پاکستانی نوجوان مارشل آرٹس پلیئر محمد ابوبکر کا اعزاز،محمد ابوبکر نے شام کے توراب نسیناہ کا مشکل ترین گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، توراب نسیناہ نے تین منٹ میں 219 سکواٹس کئے تھے۔پاکستان کے ابوبکر نے تین منٹ میں 239 سکواٹس کر کےریکارڈ بڑی مارجن سے اپنے نام کیا۔
ابوبکر 70 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والےعرفان محسود کے شاگرد ہیں،عرفان محسود کے اب تک 15 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔