پیرمحل ،07 جولائی (اے پی پی):سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اہلسنت پیر محل کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
احتجاجی ریلی کی قیادت مولانا عبداللہ چشتی نے کی ،ریلی جامع مسجد صاحب لولاک سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں شہریوں نے قرآن مجید کے نسخے اور فلیکس اٹھا رکھے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے “عظمت قرآن پر جان بھی قربان ” کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔