چترال؛ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی،سینگور بجلی گھر تباہ

16

چترال،22 جولائی (اے پی پی ):گزشتہ رات طوفانی بارشوں کے بعد مختلف  ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے آنے والے ملبہ اور بھاری پتھروں نے دریائے چترال کی سطح بلند کر دی ہے ، دریا کی بپھری لہروں نے سینگور کے مقام پر بجلی گھر کو بھی دریا برد کر دیا  جبکہ گولین کا 107 میگا واٹ بجلی گھر بھی بند ہے۔

سیلاب کی وجہ سے نیردیت گول کے مقام پر ضلع اپر چترال کی سڑک ایک کلومیٹر تک تباہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اپر چترال کی خواتین، بچے، بوڑھے مرو سب خطرناک پہاڑی پر چڑھ کر اپنے منزل مقصود تک جانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک بحالی  کے  کام پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔