چنیوٹ، 21 جولائی (اے پی پی):چنیوٹ میں موسلادھار بارش کے بعد گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو کرنٹ لگ گیا جس کے باعث ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔
جمعہ کے روز شہر میں ہونے والی مون سون کی موسلادھار بارش کے بعد جھنگ روڈ محلہ رحمان آباد میں لواحقین کے مطابق گلی میں سے گزرتے لال پمپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث دونوں بچیوں کو کرنٹ لگا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کرنٹ لگنے سے حادیہ فاطمہ دختر صابر علی جاں بحق جبکہ ایمان فاطمہ دختر عمرانزخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور متاثرہ بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا۔