چنیوٹ؛ دیہاتوں کی صفائی کیلئے نئی بھاری مشینری ضلع کونسل کے حوالے کر دی گئی

15

چنیوٹ،14جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا دیہی علاقوں میں صفائی کے لیے احسن اقدام ،دیہاتوں کی صفائی کیلئے نئی بھاری مشینری ضلع کونسل کے حوالے کر دی۔

اس سلسلے میں ضلع کونسل چنیوٹ میں ایک تقریب کے دوران ملازمین میں سامان مہیا کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ضلع کونسل کو واٹر باوزر، لوڈر رکشے، ٹریکٹر ٹرالیاں، ٹریکٹر باگٹ ودیگر سامان حوالے کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے نئے ٹریکٹرز کی چابیاں ڈارئیورز میں تقسیم کیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صفائی کا پلان ترتیب دیا گیا ہے، شہروں کے ساتھ اب دیہاتوں میں بھی بہتر صفائی ہوگی، عرصہ دراز سے مشینری نہ ہونے کی وجہ سے دیہات نظر انداز  تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 200کے قریب دیہاتوں میں صفائی کروائی جا چکی ہے، اگلے 2ماہ تک مزید مشینری خریدیں گے تاکہ مستقل بنیادوں پر دیہاتوں کی صفائی کا عمل جاری رہے۔

اس موقع پر سی او ضلع کونسل ملک ظفر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔