ڈیرہ غازیخان، غازی یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 

48

ڈیرہ غازیخان،13 جولائی( اے پی پی):غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس موقع پر یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب حکومت اور یونیورسٹی کے اپنے وسائل سے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے  تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمدامجد بشیر، ڈاکٹر عظیم قریشی،  عائشہ جہاں، مہر کلیم اللہ، ڈاکٹرعابد محمود علوی، ڈاکٹر عبدالغفار، پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم اختر، ڈاکٹر فیصل ملک اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی معاملات کو زیر بحث لا کر اہم فیصلے کیے گئے اور اس موقع پر بتایا گیا کہ سٹی کیمپس اور نیو کیمپس میں ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے۔ یونیورسٹی کی آمدن میں اضافہ کرنے کے بائیو لاجیکل لیب اور یونیورسٹی گیسٹ ہاوس قائم کیا جائے گا اور اس کے علاوہ یونیورسٹی میں کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ شاپنگ سنٹر کی تعمیر بھی شامل ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدکامران نے کہا کہ غازی یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی اور ان سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔