ڈیرہ غازی خان؛محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

30

ڈیرہ غازی خان،16جولائی( اے پی پی):محرم الحرام کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے لئے ڈی پی او حسن افضل کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام  کے دوران امن کی فضاء قائم رکھنے کے لئے ڈیرہ غازیخان پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور فلیگ مارچ کا مقصد عوام  کو یہ باور کرانا ہے کہ پولیس ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عام شہریوں کے علاوہ علماء و مشائخ سے بھی گزارش کریں گے کہ وہ مذہبی ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کریں۔