اسلام آباد ، 14 جولائی (اے پی پی ): “کلچرل ڈپلومیسی: پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھسٹ ہیریٹیج کی بحالی”کے موضوع پر تین روزہ گندھارا سمپوزیم میں شرکت کیلئے پاکستان آنے والےبدھ مت کے پیروکار واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔ گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین و وزیر مملکت رمیش کمار نے وفود کو رخصت کیا۔
گندھارا سمپوزیم میں شرکت کرنے کیلئے ملائیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، جنوبی کوریا، سری لنکا، چین، میانمار اور کمبوڈیا سے تعلق رکھنے والےبدھ مت کے پیروکارپاکستان آئے تھے۔