گوجرانوالہ، 5جولائی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انورکی خصوصی ہدایات پرمنڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ روڈپر دودھ سپلائی کرنےوالی گاڑی کی چیکنگ کی گئی جس کاموقع پر کیاگیا ٹیسٹ فیل ہونے پر500لیٹرملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا، راجہ جہانگیر انور کےمطابق دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر دودھ تلف کیا گیا،غیر معیاری دودھ کو منڈی بہاؤالدین اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے،گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی دفتر سے مفت چیک کرائیں اورملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔











