گوجرانوالہ، 14 جولائی (اے پی پی): فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عطاء محمد روڈ شاہین آباد میں واقع گھر میں لگے فیٹ رینڈرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں سے تیار 416 کلومضر صحت گھی ضبط کر کر کےمقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملزم گرفتارکر کے چولہ، پلنجر، ڈرم برتن،آئل سے بھرے ٹن ضبط کرلیے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورکے مطابق شاہین آباد میں رہائشی گھر کے بیڈ روم،سٹورمیں چھپ کر جانوروں کی چربی اور آلائشوں سے گھی تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈاینڈ فیٹ رینڈرنگ لائسنس کے بغیر جانوروں کی چربی سے آئل تیار کیا جا رہا تھا- انتہائی لازم ریکارڈ بھی عدم موجودپایا گیا- جس پرحفظانِ صحت اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر کے مالک کوموقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق چربی اور آلائشوں سے تیار تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فیٹ رینڈر آئل کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔شہری اپنے اردگرد نظر رکھیں،جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی نشاندہی کریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔











