ملتان ؛ پولیس افسران کو انٹیلیکچول رائٹس متعلق قانونی کارروائی  کیلئے آ گاہی فراہم

94

ملتان، 14 جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری  کی ہدایت پرریجنل آ فس میں سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس بارے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کا مقصد پولیس افسران کو انٹیلیکچو ل  رائٹس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بارے آگاہی دینا ہے،  جس سے پولیس افسران کی انٹیلیکچول رائٹس بارے غلط فہمیاں دور کرنا ہے۔

 اس موقع پر ایس پی لیگل ریجنل پولیس آ فس ملتان شعبان محمود بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے  بریفنگ میں شریک پولیس افسران کو سرٹیفکیٹ  دیئے ۔