احمدپورشرقیہ؛تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری کی جانب سے جشن آزادی تقریب کاانعقاد

28

احمدپورشرقیہ،14 اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح  احمد پورشرقیہ میں بھی  جشن آزادی ملی جوش جزبہ سے  منایا جا رہا ہے۔  اس سلسلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری کی جانب سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمدندیم ہاشمی کے علاوہ سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ملک خالد محمود وارن تھے، جنہیں سیکورٹی گارڈوں نے گارڈ  آف آنر پیش کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔

 اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد ہاشمی اور سابق ایم پی اے ملک خالدوارن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آزادی اللہ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے آزادملک کے حصول کے لئے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔

 بعدازاں میونسپل کمیٹی اور چوک منیر شہید پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ملی نغموں پر بچےبوڑھے سبھی لوگ جھوم اٹھے اور فضانعروں سے گونجتی رہی۔  آخر میں تن سازوں نے اپنی  مہارت دیکھائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر  احمد  ندیم ہاشمی  اور سابق ایم پی اے ملک خالدوارن نے بہترین تن ساز کھیلاڑیوں  میں انعامات ٹرافیاں تقسیم کی۔