اوکاڑہ،18اگست(اے پی پی ):ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمدذیشان حنیف نےدریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کا دورہ کیا۔اس موقع پر اریگیشن حکام نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نےلوگوں سے ایپل ہے کہ دریا کے پیٹ / بیٹ سے فوری طور پر نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کے ساتھ تعاون کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 کی ہیلپ لائن یا نزدیکی ریسکیو پوسٹ سے رابطہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمدذیشان حنیف نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل اور فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ریسکیو 1122، پولیس، ریونیو، محکمہ صحت لائیو سٹاک کی ٹیمیں کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقام پر منتقلی شروع ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹاری، پوران، باقر کے مہار اور جمالکوٹ کے مقامات پر ریسکیو 1122، لائیو سٹاک، محکمہ صحت کے کیمپ لگ دئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر دوسرے اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیموں کو کال کر لیا گیا ہے۔