مری؛ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے لیے ریفریشر کورس کا انعقاد

27

مری،18 اگست(اے پی پی ):سیکرٹری انڈسٹریز و کامرس/چئیرمین ٹیوٹااحسان بھٹہ نے ٹیوٹا سٹاف ٹریننگ سکول مری میں پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے لیے ریفریشر کورس کی تکمیل پر تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر کو  اور ڈائریکٹر ٹریننگ امبر افضل چھٹہ  کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا جبکہ ریفریشر کورس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والوں میں سے میڈیا مینجر فیصل طارق اور مینجر آیچ آر ماریہ اقبال کو امتیازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

سیکریٹری محکمہ صنعت تجارت/چئیرمین ٹیوٹا احسان بھٹہ  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ٹیوٹا  کے عملے اور ٹریننگ سٹاف  کا  شکریہ ادا کیا کہ  انہوں نےپنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ  کی ذہنی ، جسمانی، سرگرمیوں اور کھیلوں پر مبنی تربیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایسی شاندار تربیت کا اہتمام کیا۔

سیکرٹری صنعت نے شرکاء اور ڈائریکٹر ٹریننگ ٹیوٹا کا شکریہ ادا کیا ایک شاندار تربیت کے لیے  ماسٹر ٹرینرز کے ساتھ انہوں نے ریسکیو 1122 کے ٹرینر اور ایڈمنسٹریٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر جی ایس ٹی سی  ڈاکٹر احمد مصطفیٰ صاحب کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کلاس لیکچرز کے ساتھ ساتھ کھانا، چائے، کھیل اور جسمانی سرگرمیوں جیسے اچھے انتظامات کئے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف کو  کو سہولت فراہم کرتا رہے گا اور یقین دلایا کہ ٹیوٹا مستقبل میں بھی مختلف شعبوں کو تربیت فراہم کرتا رہے گا۔

تقریب میں  سی ای او ماڈل بازار  شاہد قادر و سینئر قیادت ماڈل بازار منیجمنٹ کمپنی، ڈائریکٹرٹریننگ امبر افضل چٹھہ ، ریجنل ڈائریکٹر ٹیوٹاعثمان علی  ، منیجر ٹی ڈی سی پی (اعجاز بٹ)، ڈائریکٹر جی ایس ٹی سی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔