بھکر، 17 اگست (اے پی پی):ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر کی ہدایت پر امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ کیاگیا۔ فلیگ مارچ کاآغاز پولیس لائنز بھکر سے ہوتا ہوا سٹی بھکر ،سٹی دریاخان سے پولیس لائنز گیٹ پر اختتام پذیر ہوا ،فلیگ مارچ میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی گاڑیوں نے شرکت کی۔
ڈی پی اومحمد نوید نے کہاکہ فلیگ مارچ کا مقصد دستیاب وسائل کی ریہرسل اور سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا جبکہ جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کو یہ باور کروانا کہ بھکر پولیس ہر طرح کی صورتحال سےنمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔