بہاولپور،11 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر بہاولپورظہیر انور جپہ نے ای خدمت مرکز بہاولپور میں جشن آزادی کی منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیک کاٹا اور ای خدمت مرکز کے لان میں پودا لگایا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مراکز چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز محمد وسیم بھٹی کی سربراہی میں پنجاب بھر میں بہترین اور قابل ستائش خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انکا دائرہ کار تمام اضلاع میں بڑھایا جانا چاہئے۔
اس موقع پر منیجر ای خدمت مرکز بہاولپور، سب رجسٹرار ای خدمت مرکز بہاولپور، جملہ سٹاف اور اہلیان بہاولپور کی بڑی تعداد موجود تھی۔











