جدہ؛پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو یکسرمسترد کرتا ہے،قونصل جنرل خالد مجید

8

 

جدہ،06اگست(اے پی پی): پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان  بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو یکسرمسترد کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ  پاکستانی اسکول کے طلباء نے بھی شرکت کی، تلاوت کلام پاک کے بعد  صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات ، وزیر خارجہ کا پیغام پڑھ کر  سنائے گئے۔

قونصل جنرل خالد مجید  نے کہا کہ بھارت  کشمیری عوام کے  جذبہ حریت کو  دبانے میں  ناکام ہوگا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ  اسلامی ممالک کی بڑی تنظیم او آئی سی  نے ہمیشہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی ہے،پاکستان  او آئی سی اور تمام  ممالک کا مشکور ہے جو  بھارت کی کشمیر میں بربریت  کی خلاف  کشمیریوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

تقریب سے پاکستان  جموں و کشمیر کمیٹی کے چئیرمین وقاص عنایت اللہ اور  پاکستان کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری ، پاکستانی تعلیمی ادارورں کے طلباء مقرر نے کشمیر میں بھارتی ظلم و  ستم اور پانچ اگست کے اقدام کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے پانچ اگست 2019 کو   بھارت  کی جانب سے  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  مقبوضہ وادی  میں غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔

 تقریب میں بھارتی ظلم و ستم پر مبنی فلمیں بھی دکھائی گیئں۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے ایک قرارداد منظور کی جس میں  سعودی حکومت، اور آو آئی سی کے مسئلہ کشمیر  پر  بے پناہ تاون کو سراہا گیا اور بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے کشمیر میں ہونے والے ظلم، اور پانچ اگست کو کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی گئی۔