جیکب آباد ،07 اگست (اے پی پی ): عدالت نے بجلی چوری کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنادی ہے۔
جیکب آباد کی سیشن کورٹ کے جج عبدالغفور کلھوڑو کی عدالت نے بجلی چوری کا جرم ثابت ہونے پر ھندو بھجن لال کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ جبکہ وشال کمار،مھیش،عنایت اللہ بھٹی اور عابد لاشاری کو دو سال کی قید اور پچاس ہزار کی سزا سنا دی ہے۔
یاد رہے کہ ایک سال قبل سیپکو ملازم عبداللہ کھوسو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔











