جلالپورپیروالا،07اگست(اے پی پی):تھانہ سٹی جلالپورپیروالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چک 87 ایم کے رہائشی نوجوان محمد فیاض کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے کچھ عرصہ قبل محمد فیاض بہاولپور گیا تھا جہاں سے وہ گھر واپس نہیں آیا تھا کچھ دن بعد بہاولپور سے محمد فیاض کی لاش برآمد ہوئی اس اندھے قتل کو ٹریس کرنا سٹی پولیس کےلیے چیلنج بن گیا تھا ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر ظفر امتیاز سیال کی کمان میں سٹی پولیسں نے جدید سائینٹفک طرز پر تفشیس کرتے ہوئے مقتول کو نشہ دیکر قتل کرنے والے ملزمان عبدالغفور اور اللہ یار کو گرفتار کرلیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر ظفر امتیاز سیال کا کہنا تھا کہ بلا تفریق ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جرائم کے خاتمے میں عوام کا تعاون ناگریز ہے۔
دوسری طرف شہریوں نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر سٹی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔











