لاہور،یکم اگست (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے آفس لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے موضع ساہمبل لودیا اور ٹھٹہ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی چنیوٹ نے بحالی کے کاموں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے ہدایت کی کہ دریائی کٹا ئوکی زد میں آنے والے موضع جات پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحالی کے کاموں کے لیے فوری فنڈز فراہم کئے جائیں گے اور متاثرین کو باوقار رہائشیں جلد از جلد فراہم کی جائیں گی جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دریائی کٹا ئوسے متاثرہ موضع ساہمبل و دیگر مواضعات کے گرد حفاظتی بند تعمیر کیا جائے گا ۔
اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی، ڈائریکٹر نازیہ جبین و دیگر نے شرکت کی۔