روات،29 اگست(اے پی پی):روات ٹی چوک پرانے ٹول پلازے کے قریب روڈ ٹریفک کا المناک حادثہ،5 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی طرف سے لاہور جانے والا ٹیوٹا ہائی ایس ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سےپانچ افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے جنہیں 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی اور 22 ویلر گاڑی کے درمیان علی الصبح پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس حکام موقع پر پہنچے اور نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔











