سکھر،14اگست(اے پی پی): سربراہ پاکستان سنی تحریک جناب محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح سکھر میں جشن آزادی کی خوشی میں وفائے پاکستان ریلی نکالی گئی، جوقاسم پارک شروع ہوکرڈولفن چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت سندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی کررھے تھے، ریلی میں سیاسی سماجی تاجربرادری نے شرکت کی جس میں سکھراسمال ٹریڈرزکے صدر حاجی محمد میمن، ڈاکٹر سعیداعوان طاھری،عبدالقادر، محمد رضوان قادری میمن و دیگرشرکاوکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے پاکستانی تنظیمی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان زندہ باد۔جوانیاں لوٹائنیگے۔۔۔۔پاکستان بچائینگے۔وفائے پاکستان ریلی کے اِختتام پراستحکام پاکستان اور شہداوں کےلئے دعائیں خیرکی گئیں۔











