کوئٹہ،23 اگست(اے پی پی): ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے،شجرکار ی کے ذریعہ موسمی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون سون شجر کاری کے موقع پر کیا جس کا افتتاح انہوں نے پائن کا پودا لگا کر کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں بلوچستان بھر میں جنگلات کا تحفظ اور ان میں اضافہ یقینی بنانا ہو گا اور کہا شہری شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں ۔