شیخوپورہ،03 اگست (اے پی پی):ڈی پی او زاہد نواز مروت کی ہدایت پرشہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے جناح پارک اور صدر چوک پرشمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے درجات کی بلند ی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق شیخوپورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ تقاریب میں پولیس افسران اور شہریوں نے بھرپور حصہ لیا۔ تقاریب کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔











