شیخ الاسلام حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس پر دربار کی صفائی ستھرائی کے انتظامات

37

ملتان، 25 اگست 2023(اے پی پی):شیخ الاسلام حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس کی اختتامی دعائیہ تقریب  میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر دربار کی صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قلعہ کہنہ اور دربار شریف پر خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا ہے اور عرس کے تینوں روز دربار کے روٹس اور زائرین کی رہائش گاہوں کی دھلائی کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کا دربار اور قلعہ کہنہ کا دورہ کیا اور سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے عرس پر صفائی انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دی، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے قلعہ کہنہ پر خصوصی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے شاہد یعقوب نے کہا کہ زائرین کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے عملہ صفائی نے ڈیوٹی سر انجام دی ہے۔