عارف والا؛ یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں

16

عارف والا ،05 اگست(اے پی پی ): یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل کی زیر قیادت دفتر میونسپل کمیٹی سے جناح چوک تک ریلی نکالی گئی جبکہ  جماعت اہلسنت عارفوالا کے زیر اہتمام مدرسہ جامع حنفیہ غوثیہ سے زیر قیادت پیر محمد احمد بخاری ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے  جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تحریریں درج تھیں۔ ریلی مختلف راستوں سے گزر کر  بلدیہ چوک پہنچی جہاں پر جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر پیر اعجاز حسین بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت کی مانند ہے اور جنت کسی کافر کو نا ملی ہے نا ملے گی۔ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ جاری بھارتی افواج کی جانب سے ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔