قومی اسمبلی اجلاس، پیمرا ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستا ن ترمیمی بل 2023 کی منظوری

6

اسلام آباد، 02 اگست(اے پی پی ):قومی اسمبلی نے  پیمراترمیمی بل 2023 اورپریس کونسل آف پاکستان بل سمیت کئی بلوں کی منظوری  دے  دی ہے ۔

بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ، جس دوران  پیمراترمیمی بل 2023 ،پریس کونسل آف پاکستان بل، گیس (چوری کی روک تھام اور وصولی )(ترمیمی)بل  2023، تخفیف غربت و سماجی تحفظ  ، زکوۃعشر (ترمیمی) بل 2023، دی فالکن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ترمیمی)بل 2023 ، دی کنگز یونیورسٹی آف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کراچی (ترمیمی) بل 2023، پبلک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس آرٹ اینڈٹیکنالوجی بل 2023، کی منظوری دی ۔

  بدھ کوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے علاوہ ایجنڈے کے بیشتر امور بھی نمٹائے گئے، بعدازاں سپیکرراجہ پرویز اشرف نے ایوان کی کارروائی 3 اگست بروز جمعرات تک ملتوی کردی۔