مقتول صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی سکھر پہنچ گئی ، تحقیقات شروع کردی

40

سکھر،19 اگست (اے پی پی):سکھر کے مقتول صحافی جان محمد مہر کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی سکھر پہنچ گئی ہے اور اس نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

 تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے کیس کے مدعی اور گواہان سے ملاقات کی ہے ۔کیس کے تمام پہلوئوں سے جائزہ لے رہے ہیں ، جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، کیس کے پولیس پیپرز کی جانچ کی ہے۔ شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔ انهوں نے کہا کہ پولیس ریمانڈ میں موجود ملزمان کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں ، کیمیکل ایگزامینیشن ، فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹ دو ہفتے میں موصول ہوجائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ  مقتول صحافی کے ورثا کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، یہ ایک ہائی پروفائیل کیس ہے کوشش ہے کہ تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیں۔