ملتان، پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹریفک قوانین ،روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری

3

ملتان، 27 آگست ( اےپی پی): پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے

 ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ کم عمر بچے جن کا ابھی تک ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا وہ موٹر سائیکل نہ چلائیں اور کہا شہری ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں یہ ہمیں سرکی چوٹ سے بچاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہیڈز اف برانچز ریجنل افس نے تعلیمی اداروں،ٹرانسپورٹ اڈوں اور پٹرول پمپ پر ٹریفک قوانین کی اگاہی بارے لیکچر دیا اور کہا طلباءکو تاکید کی گئی کم عمری میں قوت فیصلہ قدر کم ہونے کی وجہ سے بچے روڈ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ہما نصیب نے کہا کہ ہائی ویز پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جا رہا ہے اور کہا سڑک پر ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں دوسروں کو پہلے گزرنے کا موقع دیں۔  روڈ سیفٹی سے ہر شخص کا تعلق ہے آیا کہ سڑک استعمال کرنے والا پیدل ہے یا کسی بھی قسم کی سواری پرہو ۔ ایس پی نے کہاحادثات سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کے پیچھے عموما انسانی غلطی کار فرما ہوتی ہے اور انہوں نے کہانوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور کہا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پی ایچ پی پولیس سے تعاون کریں تاکہ ہائی ویز کو حادثات سے پاک رکھا جا سکے۔