ملتان 21 اگست ( اےپی پی): کبیر پورپل جھنڈی والا سے ایک شخص کنویں میں گرنے کی اطلاع، کالر کے مطابق جھنڈی والا میں ایک شخص کام کرتے ہوئے کنویں میں گر گیا ہے، ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں بھجوا دی گئی ہیں ریسکیو حکام نے کہا واقعہ اطلاع 15 پر پولیس کو بھی دی گئی مقامی پولیس بھی جائے حادثہ پر موجود رہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری بتایا کہ 40 فٹ گہرا کنواں ہے جس میں ایک بندہ گرا ہوا تھا اسے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ریسکیو اہلکاروں نے اس شخص کو زندہ کنویں سے نکال لیا اس شخص کی کمر پر چوٹ لگی تھی مریض کو فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔