ملتان،09 اگست(اے پی پی): یوم آزادی کے حوالے سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے کمپنی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔
انجمن تاجران کے وفد نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے انجمن تاجران کے وفد کو کمپنی کارکردگی پر بریفننگ دی۔
اس موقع پر صدر انجمن تاجران عقیل آفاق نے کہا کہ کمپنی نے محرم الحرام پر محدود وسائل میں مثالی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازاروں اور عوامی مقامات پر کمپنی عملہ مکمل تعاون کرتا ہے۔
قبل ازیں سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن کیا جائے گا اور سرکاری عمارات اور عوامی مقامات کو بھرپور چمکایا جائے گا۔