لاہور، 9 اگست(اے پی پی): چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ پروموشن کورس کے 40 رکنی وفد کو سیف سٹیز افسران نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، 15 ایمرجنسی ہیلپ سینٹر، کال ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، میڈیا مانیٹرنگ اور ای چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ جدید انفراسٹرکچر سے آگاہی کیلئے سیف سٹیز کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سیٹز الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر 20 ہزار سے زائد کیسز میں ڈیجٹیل شواہد فراہم کر چکا ہے۔ سیف سٹی کیمرے پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن میں بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔ شرکاء نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی کیلئے سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلانا ہوگا۔











